۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
افریقہ

حوزہ/ مغربی افریقہ کے شہر برکینا فاسو میں باغیوں نے ایک بڑا حملہ کیا ہے، آئی ای ڈی دھماکے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقہ کے شہر برکینا فاسو میں ایک بڑا حملہ ہوا ہے۔ اس خوفناک دھماکے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق جب کہ 37 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق برکینا فاسو کے ساحل کے علاقے میں لوگوں کو لے جانے والے ایک قافلے پر پیر کو باغیوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ ساحلی علاقے کے گورنر روڈولفے سورگھو نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں میں سے ایک نے آئی ای ڈی کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم 35 شہری جاں بحق اور 37 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ خشکی سے گھرا یہ افریقی ملک گزشتہ سال سے باغیوں کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں اور تقریباً 19 لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ لڑائی برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں ہو رہی ہے، جس میں ایک گروپ کے دہشت گرد گروپ القاعدہ اور داعش کے ساتھ روابط کا شبہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .