۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
صومالیہ بم دھماکہ

حوزہ/ صومالیہ کے دارالحکومت مونگادیشو میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 100 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صومالیہ کے دارالحکومت مونگادیشو میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 100 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے، صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اتوار کو ان حملوں کو ’انتہائی وحشیانہ‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق، مونگادیشو میں دو دھماکے ہوئے جن میں سے ایک اس ملک کی وزارت تعلیم کی عمارت کے قریب ہوا۔ دوسرے دھماکے میں دارالحکومت میں ایک مصروف ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں مدد کرنے والی ایمبولینس دوسرے حملے میں تباہ ہو گئی۔

ان حملوں میں جان گنوانے والوں کی تعداد ابتدائی طور پر چھ بتائی گئی تھی۔ تحریر کے وقت کسی فرد یا گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی تاہم صومالیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے حملے زیادہ تر اششباب گروپ کرتے ہیں۔

اششباب نامی دہشت گرد گروپ القاعدہ سے وابستہ ہے۔ 2007 سے دہشت گرد گروپ اشش آباد، صومالیہ کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 2011 میں افریقی یونین کی افواج نے اششباب کو صومالیہ سے نکال باہر کیا تھا لیکن وہاں کے کچھ علاقے اب بھی اس دہشت گرد گروہ کے کنٹرول میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صومالیہ میں تازہ ترین حملے ایسے حالات میں کیے گئے ہیں جب اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور کئی دوسرے اعلیٰ حکام اششباب سمیت صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کرنے والے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .