۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقصود ڈومکی تہران مجمع جہانی اجلاس

حوزہ / مجمع جہانی اہل بیت (ع) کا ساتواں اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دنیا کے 117 ممالک سے علماء کرام دانشوران ملت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت (ع) کا ساتواں اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دنیا کے 117 ممالک سے علماء کرام دانشوران ملت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر ایشیا، افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک کے کمیشنز کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ایشیا کمیشن کے اجلاس سے خطاب اور ابناء نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: پاکستان میں حالیہ بارش اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور ملک کا دوتہائی رقبہ زیر آب آنے کے سبب ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے گھر ڈوب گئے۔ سب کو چاہئے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا: وطن عزیز پاکستان میں شیعہ اور سنی آپس میں متحد ہیں حالانکہ عالمی استکباری قوتوں نے شیعہ سنی کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینے کے لئے زبردست سرمایہ گذاری کی مگر ان کی ہر سازش ناکام رہی۔ پاکستان کے اہل سنت محب اہلِ بیت علیہم السلام ہیں جو آلِ رسول (ص) سے عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: اربعینِ شہدائے کربلا کے موقع پر دنیا بھر میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام جلوس نکالتے ہیں۔ پاکستان میں اربعین کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ناقابل قبول اور ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی کی مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے ساتویں اجلاس میں شرکت

علامہ مقصود ڈومکی کی مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے ساتویں اجلاس میں شرکت

علامہ مقصود ڈومکی کی مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے ساتویں اجلاس میں شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .