۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری سے ملاقات کی اور انہیں زائرین کو درپیش سفری مشکلات اور  پنجاب و خیبر پختونخوا میں عزاداروں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کی تفصیلات  سے آگاہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر نے بتایا کہ زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفیروں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور عراقی حکومت سے ایک لاکھ زائرین کو ویزاء جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: عزاداری ہماری عبادت ہے۔پاکستان کے آئین کی رو سے ملک میں بسنے والے ہر مکتبِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے حالانکہ پنجاب اور کے پی کے پولیس نے ہماری اس عبادت کو جرم قرار دے کر عزاداروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے ہیں جو ملت تشیع کے لیے اضطراب کا باعث ہیں۔

انہوں نے ان مقدمات کے اخراج کے لئے وفاقی وزیر سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے گفت و شنید کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .