بدھ 17 اگست 2022 - 03:10
بعض شرپسند عناصر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ / ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ایس پی منصور مغل نے مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد پہنچ کر علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ایس پی منصور مغل نے مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد پہنچ کر علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: ماہ محرم الحرام کے دوران انتطامیہ اور عزاداروں و عزاداری کونسل کا باہمی تعاون قیام امن کے لئے مفید ہے۔

انہوں نے کہا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں اتحاد بین المسلمین اور امن و اتحاد کی داعی جماعت ہے۔ شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 23 اکتوبر کو خصوصی تقریب تکریم شہداء منعقد ہوگی جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: بعض شرپسند عناصر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں جسے ہم اتحاد بین المسلمین کے پیغام سے ناکام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: سات محرم الحرام کے دن شیرانپور کے جلوس عزا اور عزاداروں پر فائرنگ سنگین واقعہ ہے جس کے ذمہ داران کا محاسبہ ضروری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے کہا: سانحہ شب عاشور کے شہداء کا یادگار ٹاور تعمیر کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو یادداشت پیش کی جائے گی۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا: محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور مجلس وحدت مسلمین کے قیام امن کے لئے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ ہم نے متحد ہو کر سماج دشمن عناصر کو ناکام بنانا ہے۔

بعض شرپسند عناصر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

بعض شرپسند عناصر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .