فرقہ وارانہ منافرت
-
بعض شرپسند عناصر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ / ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور ایس پی منصور مغل نے مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد پہنچ کر علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔
-
موجودہ حکومت ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو ہی نشانہ بنا رہی، عمران پرتاپ گڑھی
حوزہ/موجودہ حکومت جس طرح سے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ صرف ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو ہی نشانہ بنا رہی ہے۔ ایسے میں سب سے اہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم ان کے پروپیگنڈہ کے خلاف کیا کررہے ہیں۔
-
نرسنگھانند سرسوتی کا متنازع بیان، اے ایم یو، جامعہ، دارالعلوم دیوبند پر بم گرادینا چاہیے
حوزہ/نرسنگھانند سرسوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "اے ایم یو میں صرف ملک کے باغی اور انسانیت کے دشمن پیدا ہوتے ہیں۔ اسی کے ساتھ کہا کہ یہ تو حکومتیں کمزور ہیں۔ اگر کسی دن مرکز میں کرسی پر کوئی ’مرد‘ بیٹھے تو سب سے پہلے جو چیز ختم ہونی چاہیے تو وہ ہے دار العلوم دیوبند، اس کے بعد دوسری چیز جو ختم ہونی چاہیے وہ ہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اور تیسری چیز جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ یہ تینوں تو پہلے دن ختم ہونی چاہیے تب ہی جا کر اس ملک کا بھلا ہوسکتا ہے۔"
-
مذہبی منافرت کی بنیاد پر عام لوگوں کو پریشان کرنا انتہائی تشویشناک،مولانا محمود مدنی
حوزہ/مذہبی نعرہ نہ لگانے پر مدرسہ کے طالب علم ذیشان اور پتھر کا کام کرنے والے کامل اور شہزاد کی اترپردیش میں پٹائی۔ جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے متاثرہ اشخاص سے ملاقات کی، ضلع انتظامیہ سے ایسے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
-
ہندوستان میں مذہبی منافرت اور دہشتگردی کے بڑھاوے میں آر ایس ایس کا ہاتھ
حوزہ/اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے گلبرگہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کا لگاؤ ہر مذہب و ملت سے تھا۔ انہوں نے ہمیشہ سچائی کے راہ پر چلنے کی کوشش کی۔ گاندھی جی نے کبھی کسی مذہب کی مخالفت نہیں کی۔
-
مسلم نام بدلی کی مذہبی منافرت ہندوستان کے دیگر علاقوں سے ہوتے ہوئے دارالحکومت دہلی تک پہنچ گئی
حوزہ/ایک طرف اورنگزیب کا نام بدلنے کی سیاست مہاراشٹرمیں ہورہی ہے، دوسری طرف دہلی میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے سمجھ میں آتاہے کہ شرپسندوں کے حوصلے کس قدربلندہیں۔
-
مذہبی منافرت بھڑکانے کے جرم میں مقدمہ عائد
حوزہ/صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے خلاف تبصرہ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درگاہ تھانہ پولس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔