۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے لہذا اس عبادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے کہا: ایف آئی آر ہمیشہ جرم پر ہوتی ہے جبکہ عزاداری اور ذکر حسین علیہ السلام کوئی جرم نہیں بلکہ عبادت ہے۔ عبادت کو جرم کا درجہ دے کر ایف آئی آر کرنے والے مجرم ہیں۔

مرکزی سربراہ عزاداری کونسل نے کہا: پاکستان کا آئین اور حقوق انسانی کا عالمی منشور ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے لہذا عزاداری کے خلاف کالے قانون اور بے جا پابندیاں ملت جعفریہ کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پنجاب حکومت عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ایام عزا میں عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔

نواسہ رسول کی عزاداری، مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا: نئی سبیل نئی مجلس پر پابندی بلاجواز ہے۔ پانی پلانا عظیم عبادت ہے اور اس پر اعتراض کرنے والے گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کون سا قانون ہے جو لوگوں کو پانی پلانے سے روکتا ہے؟۔ پیاسے انسانوں کو پانی پلانے والے عظیم عبادت انجام دے رہے ہیں لہذا ہم سب کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لئے ایام عزا میں فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے۔ ایک ایسے وقت میں جب حکومت اور مقتدر حلقے کے دہشت گردوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور اسی ہزار (80 ہزار) شہداء کے مقدس خون پر سودے بازی ہو رہی ہے، ایسے میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں وارثان شہداء کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا: ملک بھر میں لیڈیز کے اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ حکومت اور محکمہ پولیس کے پاس مطلوبہ تعداد میں لیڈیز پولیس موجود نہیں ہیں لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لئے لیڈیز پولیس کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا: ایام عزا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی افسوسناک ہے۔ خصوصا رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خطرناک ہے۔ جہاں جہاں مجالس اور عزاداری کے پروگرامز ہیں وہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رات کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے۔ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث عزاداری و جلوسوں کے روٹس پر پانی کھڑا ہے لہذا نکاسی آب کا مسئلہ حل کرتے ہوئے جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کیا جائے۔

نواسہ رسول کی عزاداری، مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .