حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اترپردیش کے ضلع جونپور کے مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے قدیم عشرہ محرم کی دوسری مجلس مدرسہ ھذا کے ہال بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، یوپی کے شیراز ہند شہر جونپور جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے ہال میں طلاب و اساتذ ہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ھے۔جس میں کافی تعداد میں مومنین کرام شریک ہو رہے ہیں اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسے حسین مظلوم کا پرسہ پیش کررہے ہیں۔
شہر جونپور مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے مدیر نے بتایا کہ ایام عزاء میں ہونے والا یہ مرکزی عشرہ ہے جسے مرد مومن اور حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ بہت ہی عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس عشرہ محرم کو مختلف ذاکرین خطاب کر رہے ہیں پہلی مجلس کو مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب نےخطاب کیا اور آج دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا زین العابدین صاحب نے شہیدان کربلا کے مصائب کو بیان کیا بالخصوص امام حسین علیہ السلام کے کربلا میں ورودکا مصائبِ پڑھا مومنین آہ و بکا کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے مادر حسنین اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔ مجلس کے اختتام پر انجمن نے مخصوص وپر درد انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی شہیدان کربلا علیہم السلام کا اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا۔