جمعرات 31 جولائی 2025 - 10:21
حقیقی مودّت صرف دعویٰ نہیں بلکہ اتباع اور عمل کا نام ہے، مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ہر مؤمن کے دل کی ضرورت اور دینِ اسلام کا لازمی جزو ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ کالونی، نزد ارما ہاؤس، مفتی گنج، لکھنؤ میں واقع اعجاز علی، ذوالفقار علی، اور صادق علی کے عزاخانہ میں سالانہ مجلس عزا کا انعقاد نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔

اس مجلس عزاء سے مولانا جاوید حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں "مودّت فی القربیٰ" کے عنوان پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ہر مؤمن کے دل کی ضرورت اور دینِ اسلام کا لازمی جزو ہے۔

مولانا نے زور دے کر کہا کہ حقیقی مودّت صرف دعویٰ نہیں بلکہ اتباع اور عمل کا نام ہے۔

مجلس کے اختتام پر مولانا نے جنابِ سیدہ سکینہ سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے، جس آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

اس مجلس کی نظامت کے فرائض مولانا زاہد کانپوری نے انجام دیے، جنہوں نے عقیدت مندوں کو خوش آمدید کہا اور مجلس کو منظم انداز میں آگے بڑھایا۔مجلس کے اختتام پر نیاز و تبرک تقسیم کیا گیا اور مومنین نے دعا و مناجات میں شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha