حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو / مومنین کشمیری محلہ لکھنو کی جانب سے شہزادی کونین بنتِ رسول حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا اہتمام امام بارگاہ سرکارِ حسین کشمیری محلہ لکھنو میں کیا گیا ہے ۔
جس کی پہلی مجلس کو حجۃ الاسلام مولانا جاوید حیدر زیدی صاحب قبلہ زیدپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہل بیت کرام علیہم السلام اور بالخصوص حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہرا(س) بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں بشریت ان کو آئیڈیل بنا کر ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکتی ہے۔
مولانا جاوید حیدر زیدی نے کہا کہ بندے کو نعمت اللہ آسمان سے دیتا ہے اور بندا شکریہ زمین سے کرتا ہے آدم علیہ السلام کو نعمت اللہ نے آسمان سے دی شکریہ زمین سے گیا نوح علیہ السلام کو نعمت اللہ نے آسمان سے دی اور شکریہ زمین سے گیا اسی طرح تمام نبیوں کو نعمت اللہ نے آسمان سے دی اور شکریہ زمین سے گیا، یہ تو کمال ہے جنابِ فاطمہ زہرا(س) کی بنائ ہوئی روٹیوں کا کہ نعمت یہاں سے گئ اور شکریہ وہاں سے اللہ نے کیا۔ آخر میں مولانا نے شہزادی فاطمہ زہرا س کے دردناک مصائب پیش کیے۔