حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے ہندوستان میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہا و شب شہادت سے ہی ملک کے مختلف شہروں میں فضا سوگوار و عزادار رہی۔
تفصیلات کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندوستان کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام و لکھنو کی فضائیں محرم کی طرح سوگوار نظر آئیں۔
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر ملک بھر میں اور لکھنو میں اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔
اترپردیش، بہار، ہریانہ، کشمیر، پنجاب، اتراکھنڈ، بنگال سمیت ہندوستان کے مختلف مقامات میں کورونا ایس او پیز کے تحت ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کررہے تھے۔