۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ممبرا تھانہ

حوزہ/ ممبرا شہر میں ایام فاطمیہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی برسی کے موقع پر پانچ روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر عروس البلاد تھانہ ممبئی کے ممبرا شہر میں ایام فاطمیہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی برسی کے موقع پر پانچ روزہ پروگرام، بہمن ہاؤزنگ کامپلیکس (کوسہ، ممبرا) میں دس جنوری سے چودہ جنوری تک رکھا گیاـ

جس میں ممبئی شہر کے مختلف علاقوں سے علماء کرام اور شعراء کرام نے بارگاہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور شہداء اسلام کے سلسلے میں تقریر کی اور اشعار پیش کیے،

اس پروگرام کے مہمان خصوصی آقای محسن عاشوری جنرل ڈائرکٹر آف ایران کلچر ہاؤس (ممبئی) موجود تھے، اس پروگرام میں تقریر کرنے والے علماء کرام کے نام،
حجت الاسلام اظہار حسین (امام جمعہ، بھیونڈی)
حجت الاسلام کلب صادق خان صاحب (امام جمعہ، ممبرا) 
حجت الاسلام سید نجم الحسن رضوی (بانی علی ابن موسی الرضا کوسہ، ممبرا)
حجت الاسلام سید شیر محمد جعفری صاحب (ممبئی)
انکے علاوہ دوسرے علماء کرام نے بھی شرکت کیا۔

تصویری جھلکیاں:  شہادت فاطمہ زہرا (س) و شہدائے راہ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر ممبرا تھانہ میں خمسہ مجالس منعقد

اس پروگرام کی آخری مجلس سے پہلے آقای محسن عاشوری نے فارسی میں جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کے بارے میں روشنی ڈالی اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء اسلام اور علماء کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے بیان کیا کہ انسان اپنی ظرفیت کے لحاظ سے پہچانا جاتا ہے جسکی ظرفیت بلند ہو وہ بلندی کے معراج پر نظر آتا ہے اور جسکی ظرفیت محدود ہو تو پستی میں نظر آتا ہے لہذا ہمیں اپنی ظرفیت کو بلند کرنا چاہیے، جسکی تاکید ہمارے آئمہ علیہم السلام نے بھی کی ہے، آج جمہوریہ اسلامی ایران بھی جسکے انقلاب کو ۴۳ سال ہوگئے ہیں جو تمام تر پابندیوں کے باوجود روز بروز ترقی کرتے جارہا ہے یہ مقدمہ ظہور امام زمانہ عج ہے۔ اس کا اردو ترجمہ حجت الاسلام مولانا سید نجم الحسن رضوی نے کیا۔

 اسکے بعد حجت الاسلام شیر محمد جعفری صاحب(ممبئی) نے مجلس خطاب کیا ـ
اس پروگرام کے آرگنائزر مولانا سید نجم الحسن رضوی(ممبرا،  تھانہ ممبئی) تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .