۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ذکی حسن، حج کیمپ

حوزہ/ ممبئی اور گجرات کے معروف صنعتی شہر بھاونگر میں حج بیت اللہ سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں اس سال حج پر تشریف لے جانے والے حجاج کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 22 مئی اور 29 مئی کو عروس البلاد ممبئی اور گجرات کے معروف صنعتی شہر بھاونگر میں حج بیت اللہ سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں اس سال حج پر تشریف لے جانے والے حجاج کرام نے شرکت کی۔

ان دونوں سمیناروں میں شہر ممبئی کے مشہور و معروف عالم دین و خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ذکی حسن نے حج کے تمام ارکان و مسائل کو پاور پوائنٹ کے ذریعہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش کیا، اور حج کے متعلق مومنین کرام میں بیداری لانے اور حج بجا لانے کی اہمیت اور فضائل کے متعلق روشنی ڈالی۔

یہ سمینار محفل مدینہ مصطفی (ڈونگری ممبئی) میں منعقد کیا گیا، جب کہ گجرات کے شہر بھاونگر میں یہ پروگرام مہدی اسکول کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اور حاجیوں کو مسائل حج کے متعلق توضیح دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کرونا کے سبب حج کی توفیق نہ مل پانے کی وجہ سے اس سال حاجیوں میں ایک عظیم جوش و ولولہ نظر آیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .