۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
راوت

حوزہ/شیوسینا رہنما سنجئے راوت کا ماننا ہے کہ گجرات میں ٹرمپ کے لئے منعقدہ پروگرام کی وجہ سے کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ہفتہ وار اخبار "سامانا" کے کالم میں کہا ہے کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے اجتماع کی وجہ سے ہی گجرات میں کورونا وائرس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ہمراہ وفد کے کچھ ارکان ممبئی اور دہلی بھی گئے تھے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے اتوار کے روز کہا کہ پہلے گجرات اور پھر ممبئی اور دہلی میں کورونا وائرس پھیلانے کے لئے فروری میں احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گجرات اور بعد میں ممبئی اور دہلی میں کورونا وائرس پھیلانے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے  منعقد کیا گیا پروگرام ذمہ دار ہے، اس پروگرام میں ٹرمپ کے وفد کے کچھ ممبران نے شرکت کی تھی۔

معلوم رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 فروری 2020 کو احمد آباد کے ایک روڈ شو میں حصہ لیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ روڈ شو کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستان کے دونوں رہنماؤں نے موٹیرا کرکٹ گراؤنڈ میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں سے خطاب کیا تھا جس کے بعد گجرات میں 20 مارچ کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جب راجکوٹ کے ایک شخص اور سورت کی ایک عورت میں کرونا وائرس پازیٹیو پایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .