۱۴ آذر ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 4, 2024
ٹرمپ

حوزہ/ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے دئے گئے دھمکی آمیز پیغام کو عالمی سطح پر سرگرم شخصیات نے طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے دئے گئے دھمکی آمیز پیغام کو عالمی سطح پر سرگرم شخصیات نے طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک دھمکی آمیز پیغام میں کہا: "اگر 20 جنوری 2025 (جب میں صدارت کا عہدہ سنبھالوں گا) سے پہلے قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا، تو مشرق وسطیٰ اور ان افراد کو، جو انسانیت کے خلاف ان جرائم کے ذمہ دار ہیں، سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔"

اس بیان پر بین الاقوامی ماہرین اور شخصیات کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا:

آندریاس کریگ، جو کنگز کالج لندن میں سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، نے کہا: "کسی کو ٹرمپ کو بتانا چاہیے کہ اسرائیل پہلے ہی غزہ پر تباہی مچا چکا ہے، لیکن یرغمالی ابھی تک رہا نہیں ہوئے۔"

ایشان تھارور، واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار، نے لکھا: "ٹرمپ اب ایسی کیا تباہی مچانا چاہتے ہیں جو غزہ میں پہلے ہی جنگی جرائم کے دائرے میں نہ آتی ہو؟"

کینتھ روتھ، انسانی حقوق کی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" کے سابق سربراہ، نے کہا:"اگر ٹرمپ واقعی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، تو انہیں نتن یاہو پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ نئے مسائل پیدا کر کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں۔"

منذر اسحاق، بیت لحم کے فلسطینی پادری، نے کہا: "غزہ پہلے ہی زمین پر جہنم بن چکا ہے! خدا رحم کرے۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .