حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر (کہ جس میں اس نے ایران سے مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا) ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محسن رضائی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: "ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب مجھ سے مذاکرات کریں۔ اگر تم اپنی خودساختہ دلدل سے باہر بھی آ جاؤ تو تم سے مذاکرات زہر جیسا ہے"۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے مائیکل وائٹ کی آزادی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ "میں اس سال موسم خزاں میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حتما کامیاب ہوں گا۔ اس لیے ایران نئے معاہدے کے لیے آئندہ حکومت کا انتظار نہ کرے"۔