۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محسن رضایی
 ٹرمپ سے مذاکرات زہر جیسے ہیں

حوزہ / تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا:اگر امریکہ اپنی خودساختہ دلدل سے باہر آ بھی جائے تو اس سے مذاکرات پر زہر جیسے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ پر (کہ جس میں اس نے ایران سے مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا) ردعمل ظاہر کیا ہے۔

محسن رضائی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: "ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب مجھ سے مذاکرات کریں۔ اگر تم اپنی خودساختہ دلدل سے باہر بھی آ جاؤ تو تم سے مذاکرات زہر جیسا ہے"۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے مائیکل وائٹ کی آزادی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ "میں اس سال موسم خزاں میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حتما  کامیاب ہوں گا۔ اس لیے ایران نئے معاہدے کے لیے آئندہ حکومت کا انتظار نہ کرے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .