۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
News ID: 364513
20 دسمبر 2020 - 17:07
ٹرمپ کے ساتھی نوکری کی تلاش میں

حوزه/ امریکی صدر ابھی بھی انتخابی نتائج سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں لیکن ان کے ساتھی خفیہ طور پر نوکری کی تلاش میں ہیں اور اپنی زندگی کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں شکست قبول کرنے سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب کہ ٹرمپ انتخابی نتائج کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کر چکے ہیں لیکن ان کے ساتھی خفیہ طور پر نئی ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق  ٹرمپ کے نائب "مائک پینس" واشنگٹن کے نواحی علاقے میں ایک نئے مکان کی تلاش میں ہیں اورجس دن(6 جنوری 2021) کانگریس الکٹرولک  ووٹوں کی گنتی کرنے والی ہےاس دن وہ  غیر ملکی سفر پرجانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے وائٹ ہاؤس کے دیگر اتحادیوں اور معاونین کے ساتھ ایک مشاورتی فرم دوبارہ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسی طرح وائٹ ہاؤس کے چیف اکنامک آفیسر لیری کیڈلو نے بھی  اپنےدوستوں کو بتایا ہے کہ وہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے دیگر منصوبےبھی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا  ہے کہ ٹرمپ کے ساتھی خاموشی سے اپنی اگلی ملازمت کی تیاری کر رہے ہیں ، ان کے دوست اپنے اختلافات کو ظاہر کررہے ہیں اور کابینہ کے ممبران الوداعی انٹرویو دے رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .