۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرونا وائرس

حوزہ/دنیا بھر میں کورونا کیسز ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرنے اور آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبرن میں کرفیو لگنے کے دوران عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیخلاف کوئی سلور بلٹ نہیں آنے والی، لوگوں کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹنگ کروائیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کوئی گارنٹی نہیں سائنسدان کورونا کیخلاف موثر اور محفوظ ویکسین بنا سکیں۔

دوسری جانب مشیر وائٹ ہائوس ڈاکٹر فائوچی نے کہا ہے کہ امریکا میں وائرس غیر معمولی انداز میں پھیل رہا ہے، کوئی گارنٹی نہیں سائنسدان کورونا کیخلاف موثر اور محفوظ ویکسین بنا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرنے اور آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبرن میں کرفیو لگنے کے دوران عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیخلاف کوئی سلور بلٹ نہیں آنے والی، لوگوں کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹنگ کروائیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ ہمارے پاس موثر ویکسین موجود ہو جو کہ لوگوں کو وائرس میں مبتلا ہونے سے بچائے تاہم اس وقت کوئی سلور بلٹ نہیں اور یقیناً کبھی ہو گی بھی نہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس زور پکڑ رہا ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہےجبکہ وائٹ ہائوس کے مشیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں وائرس غیر معمولی انداز میں پھیل رہاہے۔

امریکی ڈاکٹر فائو چی نے کہا ہے کہ کورونا انتہائی مہلک وائرس ہے ، اس کےغائب ہونے کا کبھی امکان نہیں۔

ہائوس سب کمیٹی کے سامنے فائوچی کا بیان ٹرمپ کے اس پیغام کی مخالفت کرتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس غائب ہو جائیگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .