۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی وبا کے ایام میں اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی ویکسین کے بارے میں کئی دفعہ گفتگو کی۔جسے ہم مندرجہ ذیل عبارت میں اس موضوع سے متعلق رہبر معظم کے اہم جملوں کو بیان کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسیرہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی وبا کے ایام میں اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی ویکسین کے بارے میں کئی دفعہ گفتگو کی۔جسے ہم مندرجہ ذیل عبارت میں اس موضوع سے متعلق رہبر معظم کے اہم جملوں کو بیان کر رہے ہیں؛

ویکسین بنانے کے لئے نوجوان سائنسدانوں کی محنت: 
ہمارے اچھے سائنسداں، ہمارے نوجوان سائنسداں، ہمارے تجربہ کار محققین کورونا وائرس کے ٹیکے اور مختلف ٹیکوں کی تیاری پر کام کریں۔  
6 مئی 2020 

ایرانی صلاحیت کا کرشمہ:
میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ کورونا سے جنگ کے میدان میں بھی ہم دوسرے سخت میدانوں کی مانند ایرانی استعداد کا مظاہرہ ساری دنیا کے سامنے کر سکیں گے اور ہمارے نوجوان حقیقت میں جلد از جلد وائرس کی صحیح شناخت حاصل کرکے اس کے سد باب کے لئے ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔  
10 مئی 2020 

ایرانی ویکسین ایک افتخار:
جو ویکسین تیار کی گئي وہ باعث فخر ہے۔ اس کا انکار نہ کریں۔ البتہ مختلف راستوں سے ویکسین کے لیے کوشش کی جا رہی ہے اور بعض میں ہم انسانی ٹیسٹ کے مرحلے تک پہنچ چکے ہیں اور وہ ویکسین تیار ہو گئی ہے۔ اس کا انکار کرنے کی کوشش نہ کریں۔ 
8 جنوری 2021 

قومی توانائی: 
کچھ لوگ ہیں جو ملک میں انجام پانے والے ہر بڑے کام کو ناممکن سمجھتے ہیں۔ جب ان ایٹمی سینٹری فیوج مشینوں کو ہمارے نوجوانوں نے تیار کیا تو وہ انکار کر رہے تھے، کہہ رہے تھے کہ ہو ہی نہیں سکتا لیکن آپ نے دیکھا کہ کیا ہوا اور معاملہ کہاں تک پہنچ گیا۔ اس وقت بھی ایسا ہی ہے۔ اس ویکسین کو تیار کیا گيا اور اس کا ہیومن ٹرائل بھی ہوا۔ 
8 جنوری 2021 
 
غیر ملکی تجزیہ نگاروں کی تعریف:
شروع میں جب کورونا وائرس آیا تو آپ کو یاد ہوگا کہ ہمارے پاس ماسک بھی نہیں تھے.... ملک کے اندر محنت سے کام شروع کر دیا گیا تو ہم ماسک کی پیداوار میں خود کفیل ہو گئے....ہم اسی طرح آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ ویکسین تک پہنچ گئے۔ آج الحمد للہ ویکسین مختلف روشوں کے تجربات اور پیداوار کے مرحلے میں ہے اور پروڈکشن کے مرحلے تک پہنچ رہی ہے۔ یہ ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ بعض غیر ملکی تجزیہ نگار جو واقعی منصف مزاج ہیں، ہمارے ملک کی تعریف کر رہے ہیں۔ 
21 مارچ 2021 
   
نوجوانوں کی بلند ہمتی اور ویکسین کے پروڈکشن میں خود انحصاری:
جہاں بھی ہماری قوم نے بلند ہمتی سے کام لیا بڑے کارنامے انجام دینے میں کامیاب ہوئی…حالیہ مثال اور تازہ ترین نمونہ کورونا وائرس کی ویکسین کا ہے۔ ہمارے نوجوان اس انتظار میں نہیں بیٹھے کہ غیر ممالک کے بخیل ہاتھ ہمیں ویکسین فروخت کریں.... ابتدائی ایام سے ہی محنت شروع کر دی، کام کا آغاز کر دیا۔ ویکسین کے تعلق سے بڑی اہم روشوں پر کام کیا یہاں تک کہ ویکسین بنا لی۔  
16 جون 2021 

ایران ویکسین بنانے والے معدودے چند ممالک میں سے ایک:
مجھے تحریری رپورٹ ملی کہ ملکی ویکسین بن چکی ہے اور ہم دنیا کے ان پانچ چھے ملکوں میں شامل ہو گئے جو کورونا وائرس کی ویکسین بنا رہے ہیں۔ بہت اچھا انفراسٹرکچر بھی موجود ہے۔  
16 جون 2021

کورونا کی ایرانی ویکسین کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے کچھ کلیدی نکات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .