حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سری نگر اور جموں پہنچ گئی ہے اور اس کو فوراً کولڈ سٹوریج میں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی کووی شیلڈ ویکسین صحت و صفائی محکموں سے وابستہ اہلکاروں اور ذیابیطس اور ہائپر ٹینشن جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا: 'ویکسین پہنچنے کا انتظار ختم ہو چکا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیت ممبئی ایئرپورٹ سے بذریعہ سپائس فلائٹ نمبر ایس جی 413 سری نگر پہنچ گئی ہے'۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری 16جنوری سے شروع ہوگی۔ ملک میں پہلے مرحلے میں 30 کروڑ لوگوں کو ویکسین ٹیکے لگائے جائیں گے۔
سری نگر ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'آج یہاں ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچی ہے۔ محفوظ بوکسز میں 79 ہزار ویکسین ٹیکے یہاں پہنچے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہیلتھ کیئر ورکرس، فرنٹ لائن ورکرس، میونسپل و ریونیو اہلکاروں، وہ لوگ جن کی عمر پچاس سے کم ہے اور بیماریوں جیسے ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، پھیپھڑوں کے مسائل سے دوچار ہیں نیز وہ افراد جن کی عمر پچاس سے زیادہ ہے ان کو ترجیح دی جائے گی۔ ویکسین مرحلہ وار طریقے سے یہاں پہنچتی رہے گی'۔
ناظم صحت جموں ڈاکٹر رینو شرما نے بتایا: 'ویکسین کا انتظار سب لوگوں کو تھا۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت ان ملکوں میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ویکسین اپنی لیبارٹریز میں بنائی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر اینڈ ایمیونائزیشن ویکسین مہم چلائے گی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرس کو کور کیا جائے گا'۔
![کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ جموں و کشمیر پہنچ گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ جموں و کشمیر پہنچ گئی](https://media.hawzahnews.com/d/2021/01/09/4/1076302.jpg)
حوزہ/ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سری نگر اور جموں پہنچ گئی ہے اور اس کو فوراً کولڈ سٹوریج میں منتقل کیا گیا ہے۔
-
اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو کورونا ویکسین سے محروم کر رہی ہے
حوزہ/ فلسطینی نیشنل پلان موومنٹ کے سربراہ نے کہاکہ فلسطینیوں کو کورونا ویکسین سے محروم کرنے میں نسل پرستی کی صہیونی پالیسی کے خلاف عالمی سطح پر ایک مہم…
-
کورونا کی ایرانی ویکسین کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے کچھ کلیدی نکات
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی وبا کے ایام میں اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی ویکسین کے بارے میں کئی دفعہ…
-
سربراہ ہیلتھ کمیشن ایران:
یورپی ممالک اپنے لوگوں پر کورونا ویکسین کاٹیسٹ کریں، ڈاکٹر حسین علی
حوزہ/ کورونا ویکسین سے متعلق رہبر معظم انقلاب کا مؤقف ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، مغربی ممالک کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کے…
-
رہبر انقلاب اسلامی کا قیام قم کی برسی کی مناسبت سے براہ راست خطاب/ امریکی اور برطانوی ویکسین کا ایران میں داخلہ ممنوع ہے
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج 19دی قیام قم اور حوزہ علمیہ قم کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ قیام امریکہ مخالف قیام تھا۔
-
کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی، سب سے بڑا گناہ، دارالافتاء مصر
حوزہ/ دارالافتاء مصر نے کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کو بہت بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ قرار دیا۔
-
آب زم زم کے کنوئیں میں اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال
حوزہ/ آب زم زم کنوئیں میں صفائی کے دوران اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
-
اہل سنت عالم دین:
اسلام میں جان کی حفاظت سب سے ضروری، مولانا خالد رشید فرنگی محلی
حوزہ/ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ہی ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام…
-
کرونا ویکسین عالمی منظرنامہ:
روسی کرونا ویکسین سے ہندوستانی شعبہء صحت کو راحت ملے گی
حوزہ/ہندوستانی سفیر نے کہا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک۔ 5 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے کامیابی سے مکمل کئے جاچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کے ٹسٹ…
-
تندرستی ہزار نعمت ہے،مولانا ابن حسن املوی کی کرونا ویکسین لگوانے پر تاکید
حوزہ/ رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل اتر پردیش کا کہنا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوایں اور صحت بنایں،کورونا بھگایں۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن پرنٹنگ سینٹر نے بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شیلڈ آف ایکسیلینس حاصل کی
حوزہ/ نمائش کے اختتام پر شرکت کرنے والی تمام مراکز، مقدس مقامات، اور اشاعتی اداروں کو پہلی بین الاقوامی قرآنی نمائش کے منتظمین کی طرف سے نمائش میں شرکت…
آپ کا تبصرہ