۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا خالد رشید فرنگی محلی

حوزہ/ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ہی ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ کورونا ویکسین کے سلسلے میں مسلمانوں میں ہورہی مخالفت کے دوران اہلسنت ممتاز و معروف عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ہی ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔

اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد [صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم] نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔ کورونا بیماری سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کے علاج کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔

اگر کسی دوا میں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جاسکتی ہے۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ پولیو ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے لئے افواہ نہ پھیلائیں بلکہ ویکسین کا انتظار کریں اور ڈاکٹر کی صلاح لیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .