۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
The Lady Of Heaven

حوزہ/ علامہ ساجد نقوی: اتحاد بین المسلمین کا شیرازہ بکھیرنے نہیں دینگے ،ایسی ایک متنازعہ فلم ہندوستان میں 2019ءمیں بنانے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی اور اُس کا راستہ روکا اس کابھی روکیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے سوشل میڈیا پربرطانوی نجی عربی ٹی وی کی جانب سے تیار کردہ فلم ’ ’ The Lady Of Heaven “ کا ٹریلر منظر عام پر آنے کے بعد فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت فلم میں متنازعہ امور شامل کر نا انتہائی قبیح اور مذ مو م حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ایک متنازعہ فلم ہندوستان میں 2019ءمیں بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے خلاف بھر پور آوازاٹھائی گئی اور اُس کا راستہ روکا اس کابھی روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ،بغض و عداوت ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ عالم اسلام کی شخصیات نے تفرقہ آمیز عناصر کو انکے مذموم مقاصد و اہداف و عزائم میں ناکامی دلائی ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ 50ملین ڈالر کی لاگت سے” خاتون جنت “ سیدة النساءالعالمین حضرت سیدہ فاطمہؑ کی زندگی پر مبنی اس فلم کی ہرسطح پر حوصلہ شکنی کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ اتحاددشمن عناصر کے تمام عزائم کوخاک میں ملایا جاسکے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں پاکستان میں وحدت کی فضا قائم کرنے کیلئے ہم نے بہت سی قربانیاں دیں اور امت کے اتحاد کیخلاف ہونے والی ہر قبیح حرکت کو حکمت عملی کے ساتھ ناکام بنایا ۔یہ بات ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مسالک کے مقدسات کی توہین حرام ہے یہ انتہائی حساس مسئلہ ہے جس کےخلاف بروقت آواز اٹھانا ضروری ہے کیونکہ اس فلم کے منظر عام آنے پر مسلمانوں کے مابین حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے آپس میں اختلافات سے فقط دشمن عناصر کو ہی فائدہ ہوگا۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے لئے ایک عظیم سرمایہ وحدت ہے ہمیں ان کے طرز زندگی کو اپنانے اور اتحاددشمن عناصر کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پہلے سے زیادہ اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے تاکہ اتحاددشمن عناصر کے خواہ وہ کسی شکل میں ہوں تمام عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .