۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اقتدار نقوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی منائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی جنوبی پنجاب بھر میں منائی جائے گی۔

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنل مقامات ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بڑے اجتماعات جبکہ علی پور، لیہ، بھکر، رحیم یارخان اور مطفرگڑھ میں بھی برسی کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی ایک زندہ شہید ہیں، قاسم سلیمانی جس طرح اپنی زندگی میں دشمن پر حاوی تھے شہادت کے بعد اُن کے مشن سے اب بھی دشمن پر لرزہ طاری ہے، شہید قاسم سلیمانی انقلاب اسلامی کے عظیم سپاہی تھے جنہوں نے عالم کفر کا سینہ سپر ہو کے مقابلہ کیا۔

آج قاسم سلیمانی کی یاد امریکہ سمیت دنیا بھر میں منائی جارہی ہے، یہ شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت ہی ہے جس نے مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے اپنی جان راہ خدا میں قربان کردی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .