۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آغا حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار ملک کے سپاہ سالار کو نشانہ بنانے کی امریکی کاروائی دہشت گردی اور گنڈہ گردی کی بد ترین مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج اور سپاہ قدس کے سربراہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور دیگر شہدائے بغداد کو انکی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت نذر کیا شہید موصوف کی دوسری برسی کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں ایک پر وقار مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ تنظیمی کارکنوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس ترحیم میں کئی علمائے دین نے شرکت کی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کے حیات ،خدمات اور کارہاے نمایا کی وضاحت کی۔

مقررین نے مشرقی وسطیٰ میں اسلام دشمن استکباری قوتوں کے مکروہ منصوبوں اور جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے میں شہید موصوف کے کلیدی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین نے شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے موصوف کی شہادت کو ایک ملی صدمہ قرار دیا مقررین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت اور خطے میں مستعضفین کی نصرت و حمایت کے حوالے سے شہید موصوف کی گرانقدر خدمات اور کارناموں کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ ایک آزاد اور خود مختار ملک کے سپاہ سالار کو نشانہ بنانے کی امریکی کاروائی دہشت گردی اور گنڈہ گردی کی بد ترین مثال ہے۔

مقررین نے کہا کہ شام اور عراق میں بدترین انسانیت دشمن دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا کرکے حاج شہید قاسم سلیمانی نے انسانیت پر جو عظیم احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

مجلس ترحیم میں جن دیگر معززین نے اظہار خیال کیا ان میں حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی ،حجت الاسلام سید یوسف الموسوی حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی شامل ہے اس موقعہ پر تنظیم سے وابستہ کئی ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .