۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
پاکستان کے مختلف علاقوں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تیاریاں شروع

حوزہ/ پاکستان کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہدا کی برسی کے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے عظیم فاتح ہیں۔

پاکستان کے عوام مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دے کر اور غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے مقابلے میں عالم اسلام کے فاتح کی حیثیت سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کر کے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات استوار کئے جانے کے سخت خلاف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .