۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شیخ جواد حافظی

حوزہ/ امام جمعہ سکردو نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے لہذا اس میں میرٹ کی پامالی نہیں ہونی چاہیے اور اس ادارہ کا مالی کریپشن پاک ہونا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ جواد حافظی نے جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے خطبے کے دوران خطاب کرتے ہوئے والدین کے ساتھ احسان اور  ان کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔ ساتھ ہی اس مسئلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جایے کیونکہ یہ اسلام و قرآن اور انبیا کے دشمن ہیں اور قرآن کی صریح آیت ہے کہ یہود ونصاری کبھی بہی آپ کے دوست نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے بیان کیا کہ آئینی صوبے کے حوالے سے کمیٹیاں بنانے کی ضروت نہیں ہے ہم ان کمیٹیوں کو ردکرتے ہیں اور منتخب نمایندوں کو فورا آینی صوبے کے ایشو کو حل کرانا چاہیے بصورت دیگر ان کے ساتہ بھی سابقہ نمایندگان جیسا حشر ہو گا۔گورنر کو شامل کرکے اسمبلی میں بلتستان سے 14 نمائندے ہیں، سب کی کوششوں سے سب سے پہلے صوبے کا اعلان ہونا چاہئے۔ اگر یہ اعلان نہیں کر سکتے تو تمہیں اسمبلی میں بیٹھ کر ہمارے حقوق سے تنخواہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔

علامہ موصوف نے جامعہ المصطفی پر امریکہ کی جانب سے پابندی کی بھی بھر پور مذمت کی۔ اور اسکے ساتھ ہی قائد اعظم کی ولادت کی مناسبت سے ملت پاکستان کو تبریک پیش کیا اور قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

آخر میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے لہذا اس میں میرٹ کی پامالی نہیں ہونی چاہیے اور اس ادارہ کا مالی کریپشن پاک ہونا ضروری ہے انجمن امامیہ اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .