۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شیخ محمد حسین بھشتی

حوزہ/ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر ہمیں متحد ہو کر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین بھشتی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج وطن عزیز جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اسکی ایک وجہہ بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہو کر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے،قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .