۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
رکن انجمن امامیہ شیخ ذوالفقار علی انصاری

حوزہ/ مقررین نے قائداعظمؒ کے فرامین ،جدوجہد ،کردار اورشخصیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر تاکید تاکہ مملکت پاکستان ان کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوے پاکستان کی ترقی اور پیشرفت کے لیے کردار ادا کر سکیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزم علم و فن سکردو کی جانب سےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولادت کی مناسبت سے ایوان اقبال میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب سے جناب حاجی اکبر تابان قاسم نسیم عبداللہ حیدری، یوسف، نجف اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سید نبی شاہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے قائداعظمؒ کے فرامین ،جدوجہد ،کردار اورشخصیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر تاکید تاکہ مملکت پاکستان ان کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوے پاکستان کی ترقی اور پیشرفت کے لیے کردار ادا کر سکیں ۔

آخر میں انجمن امامیہ کے رکن حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے اپنے صدارتی خطاب تمام اہل پاکستان کو تبریک عرض کی اور فرمایا کہ قائد اعظم نے مملکت خداد پاکستان کو لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے لہذا اس ملک میں خدا اور قرآن کے مطابق قوانین بنانے کی ضرورت ہے ۔اور بات کا اعلان قائد اظم بار بار اپنی تقاریر میں اظہار کیا کرتے تھے اور ایمان و اتحاد اور تنظیم کی طرف پاکستانی قوم کو دعوت دیتے تھے۔

اور ایک اہم مسئلہ جو کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ہے، اس کے بارے میں جس طرح قرآنی آیات اسرائیل کو تسلیم کرنے سے منع کرتی ہے اسی طرح قائد اعظم محمد علی جناح نے  صراحتا اعلان فرمایا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے ہم اس کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرسکتے اور تمام مملکت میں پاکستان وہ واحد ملک ہے کہ جس کے پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے آپ سوای اسرائیل کے تمام ممالک سفر کر سکتے ہیں۔

لہذا آج کے دور میں جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں درحقیقت وہ لوگ بانی پاکستان کے ویژن کی مخالفت کر رہے ہیں اور پاکستان کے اغراض و مقاصد کے خلاف عمل کر رہے ہیں۔

آخر میں اس خوشی کے موقع پر کیک بہی کاٹا گیا ۔
پاکستان کی سالمیت اور پیشرفت و ترقی کے لیے دعا بھی کی گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .