۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سکردو میں بزم علم و فن کی جانب سے یوم قائد اعظم و میلاد حضرت عیسی مسیح پر تقریب کا انعقاد

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کا فرمان تھا کہ ہندو مندروں میں جائیں، مسلمان مسجدوں میں جائیں مسیحی گرجا گروں میں جائیں، سب کے لیے آزادی ہے اور سب اتحاد و یگانگت سے رہیں، کیونکہ اتحاد کا حکم خدا نے قرآن میں دیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزم علم و فن کی جانب سے 25دسمبر یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت اور حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اویس صاحب جبکہ صدارت انجمن امامیہ کے رہنما حجہ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری کر رہے تھے۔

۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوے بانی پاکستان کے راہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ۔اور پاکستان کو جس مقصد کے لیے آزاد کیا گیا تھا اس پر گامزن رہنے کا عزم کیا ۔

صدارتی خطاب میں شیخ انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پیغمبر اکرم (قولوا لا الہ الا اللہ ) کا نعرہ بلند کیا اور توحید کی طرف دعوت دی بلکل اسی طرح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے لا الہ اللہ کی بنیاد پر پاکستان کو حاصل کیا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہو گا ۔تو فرمایا کرتے تھے کہ ہمارا طرز حکومت قرآنی اصولوں کے مطابق ہوگا اور اسی بنا ایمان اتحاد اور تنظیم کا نعرہ بلند کیا ۔قائد اعظم کا خدا پر ایمان اتنا محکم تھا کہ کسی حکومت کے آگے جھکے نہیں صرف اور صرف خدا پر ایمان رکھتے تھے اور کسی سے خوف نہین کھاتے تھے ۔اور خدا کے علاوہ کسی کو سپر طاقت نہیں سمجھتے تھے۔قیامت پر یقین محکم تھا اس لیے نہ کرپشن کی اور نہ کسی کو کرپش کرنےکی اجازت دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11اگست کے خطاب میں قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ ہندو مندروں میں جایں ۔مسلمان مسجدوں میں جایں مسیحی گرجا گروں میں جائیں سب کے لیے آزادی ہے اور سب اتحاد و یگانگت سے رہیں ۔کیونکہ اتحاد کا حکم خدا نے قرآن میں دیا ہے ۔

آخر میں کہا کہ مولانا شیخ انصاری نےحضرت عیسی کی ولادت کی مناسبت سے مسیحی برادری کی خدمت میں بھی تبریک عرض کیا اور حضرت عیسی کی بندگی اور اور نبوت پر بھی روشنی ڈالی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .