۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بلتستان؛ سکردو میں یوم یکجہتی فلسطین و حمایت قدس ریلی

حوزہ/ رکن انجمن امامیہ مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ قرآن کی صریح آیت ہے کہ یہود نصاری آپ کے دوست نہیں ہو سکتے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔اور پاکستان کا جو بھی حاکم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے درحقیقت وہ بانی پاکستان کے ویژن سے خیانت کررہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل جنایتکار کی جانب سے مظلوم فلسطنیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف اور مظلوم فلسطنیوں کی حمایت میں بروز جمعہ مرکزی جامع مسجدسکردو سے نماز جمعہ کے بعد ایک عظیم الشان ریلی نکالی گی ۔جو یاد گار شہداء پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید  نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق، ریلی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جسکا شرف شیخ رضا بہشتی کو حاصل ہوا۔ اس کے بعد ترانہ پیش کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، اسماعلیہ برادری کی نمایندگی میں رحمت اللہ بیگ نے خطاب کیا اور مسلمانان عالم کو اتحاد اتفاق کی دعوت دی اور مظلوم فلسطنیوں سے اظہار ہمدری کیا۔ اسکے اہل الحدیث کے مولانا عبد الکریم غزالی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطنیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی بھر پور مذمت کی اور مسلمانوں کو امت واحدہ بننے کی تلقین کی۔

آخر میں انحمن امامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے رکن انجمن امامیہ مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ قرآن کی صریح آیت ہے کہ یہود نصاری آپ کے دوست نہیں ہو سکتے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔اور پاکستان کا جو بھی حاکم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے درحقیقت وہ بانی پاکستان کے ویژن سے خیانت کررہا ہے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق اسرائیل اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے دنیا کے نقشے سے اسرائیل کے وجود کے خاتمے دن قریب آرہے ہیں۔ امریکہ اور یورپ کا گیریٹر اسرائیل کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے پاکستانی گورنمٹ سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعہ الوداع کو سرکاری سطح پر یوم القدس کے طور پر منایا جائے اور تمام مسلمان ممالک جن کے اسرائیل سے روابط ہیں فورا ختم کیے جایں اور جن ممالک میں اسرائیل کا سفارت خانہ کھلا ہوا ہے بند کر دیے جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .