۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے۔ سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل اسرائیل غاصب کی نابودی اور قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی۔ فلسطینی مجاہدین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسرائیل کو قابل شکست بنا دیا ہے۔ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے۔ سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی۔ میں اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

در این اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے امن پر حملہ کرنے والے دشمن اسلام اور انسانیت کے مجرم ہیں۔ جو آئے روز بے گناہ انسانوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم شہریوں پاک فوج پولیس ایف سی اور رینجرز پر حملہ کرنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔ جن کو پوری طاقت سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھشتگردی ناسور بن چکی ہے۔ ہم چمن واقع  کے شہداء کے وارثوں اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ دھشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .