۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انہدام بقیع اور فلسطین پر صہیونی مظالم

حوزہ/ سیکٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے آج پورے ملک میں پوری ملت کی طرف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے مظاہروں کو قائد وحدت کی مخلصانہ کوششوں کا ثمر قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے دفتر میں انہدام جنت البقیع اور ملت فلسطین پر صہیونیوں کے مظالم و استکباری طاقتوں اور ان کے نوکر حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام ہو۔ا جس میں شعبہ قم کے علمائے کرام نے شرکت فرمایی۔ کرونا وبا کے احتیاطی تدابیر فاصلہ اور ماسک لگانے پر خصوصی تاکید کے ساتھ  منعقد ہوا۔ 

اس احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے انہدام جنت البقیع کو تعلیمات قرآن و سنت اور سیرت نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ،سیرت آیمہ معصومین علیہم السلام،سیرت ازواج نبی مکرم اسلام رضی اللہ عنھا ،سیرت صحابہ ، سیرت خلفاء اور ١٣٤٤تک اجماع عملی مسلمین کے خلاف بیان کرتے ہوئے اسے آل سعود اور اس کے سرپرستوں کا سنگین جرم قرار دیا اور تمام شیعہ سنی مسلمانوں کی نمایندگی میں انہدام بقیع کے  توہین اہل بیت ،توہین صحابہ اور توہین ازواج پیامبر ہونے کی وجہ سے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ۔

خطاب کے دوسرے حصہ میں آقا صاحب نے فلسطینی بہن بھاییوں سے اظھہر یکجہتی اور صہیونی غاصبوں کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ولایت فقیہ کے پرچم تلے متحد ہوکر وحدت کی طاقت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کی نصیحت کی اور اور اس طاقت کو ایٹم بم سے بھی قوی قرار دیا ۔اور اس حوالے سے پاکستانی معاشرے میں بیداری اور وحدت ایجاد کرنے کے لئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مختلف طرح کی مخلصانہ کوششوں پر روشنی ڈالی خصوصا فلسطین کی موجودہ صورت حال اور اس پر پوری ملت اسلامیہ پاکستان ،تمام مذہبی و غیر مذہبی جماعتوں شخصیات،میڈیا اور حتی حکومت سب کو فلسطینی ملت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر آمادہ کرنے کے حوالے سے قاید وحدت کی کوششوں سے حاضرین کو آگاه کیا۔ آج پورے ملک میں پوری ملت کی طرف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے مظاہروں کو قائد وحدت کی مخلصانہ کوششوں کا ثمر قرار دیا۔

آخر میں تمام شہداء اور مرحوم مومنین و مومنات کیلئے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔ اور تمام علماء و شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .