۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیخ قیس الخزعلی دبیرکل جنبش گردان های اهل الحق عراق

حوزہ/ اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ قیس خز علی نے مزاحمت اور فلسطینیوں کی صہیونی دشمنوں پر فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح و کامرانی مسئلہ فلسطین کے واضح ہونے کا سبب بنی ہے اور غاصب صہیونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کی آزادی نزدیک ہونے کی نوید سناتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ قیس خز علی نے مزاحمت اور فلسطینیوں کی صہیونی دشمنوں پر فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے فلسطینی آزادی کے نزدیک ہونے کی نوید قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھا:اس فتح کے موقع پر اسلامی مزاحمت اور فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جنگ ختم ہوگئی اور فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی فتح و کامرانی کی خبر موصول ہوئی۔

شیخ خز علی نے مزید کہا کہ یہ فتح و کامرانی مسئلہ فلسطین کے واضح ہونے کا سبب بنی ہے اور غاصب صہیونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کی آزادی نزدیک ہونے کی نوید سناتی ہے۔

اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل نے دشمن کو نئے مساوات کے مقابلے میں تسلیم ہونے پر مجبور قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملات غزہ کے ساتھ بات چیت اور ایک سیاسی تبدیلی رونما ہونے کا سبب بنے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .