۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس عظیم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے فلسطینی سیاسی اور عسکری گروپوں کی قدردانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے قابض صیہونی حکومت پر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی فتح پر مبارکباد پیش کردیا ہے۔

اس پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم
الیس الصبح بقریب.

آج، سفاک اور طفل کش صہیونیوں کو تحریک حماس،تحریک جہاد فلسطین اور کرانہ باختری کے اتحاد و وحدت کے نتیجے میں شکست کی تلخیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آج،فتح و کامرانی کی وجہ سے غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو ٹپک رہے ہیں۔

آج،جبھۂ مقاومت،ظلم اور استکبار کے خلاف جد و جہد میں اتحاد اور محکم ارادہ و عزم کی قدر و منزلت کا اچھی طرح سے تجربہ کر رہا ہے۔

قابض صہیونی گستاخانہ اور مسلح حملوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور فلسطینی غیور جوانوں نے قدس شریف کا دفاع کرنے کیلئے محاذوں کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے خبیث صہیونیوں کو جبھۂ مقاومت کے اقتدار کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

حالیہ 12روزہ جنگ کے اختتام سے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ قابض صہیونی حکومت اور اس کے تھنک ٹینکس کی شکست فلسطینی محکم عزم و ارادے سے سرشار گروپوں پر منحصر ہے۔

غاصب اسرائیل نے نہ صرف میدان میں شکست کھائی، بلکہ اطلاعاتی طور پر بھی شکست سے دوچار ہوا کیونکہ بڑی تعداد میں کارخانوں اور مواصلاتی نظام کو فلسطینیوں نے میزائل سےنشانہ بنایا۔

آج،جبھۂ مقاومت نے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کے اسرائیلی خواب دیکھنے والوں کو ایک اطمینان بخش جواب دیا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، اس عظیم کامیابی کو حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والے فلسطینی سیاسی اور عسکری گروپوں کی قدردانی کرتے ہوئے مسلم اقوام سے ان جرائم کی تحقیقات اور زیادہ سے زیادہ اس شکست خوردہ دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔بہت جلد مسلمانوں کا قبلۂ اول اور مظلوم فلسطینی قوم کے مقبوضہ علاقے،فلسطینی مجاہدین کی بلند ہمت سے آزاد ہو جائیں گے اور مظلوم اور مہاجرین اپنے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔
«ألا إنّ حزب الله هم الغالبون»

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
سید ہاشم حسینی بوشہری
سربراہ جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .