حوزہ نیوز ایجنسی کی ارنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان محمد حسن ذیبخش نے کل بروز پیر کہا کہ ہم قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹر کے اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایرانی طلباء کو ہندوستان اور ایرانی شہریوں کو پاکستان سے خصوصی پروازوں سے ملک میں منتقل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے کووڈ انیس بیماری کے وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد ہوئی۔
ذیبخش نے کہا کہ جمعہ28 مئی کو ہندوستان کے لئے ایک خصوصی پرواز اور آئندہ ہفتے بھی پاکستان کے لئے ایک خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔