۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نامزدها

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق7افراد کی اہلیت کی تصدیق ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامیہ نمبر 15 کے مطابق گارڈین کونسل کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی گئی ہے۔

اس فہرست میں موجودہ پارلیمنٹ کے نمائندے اور پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'علیرضا زاکانی' (امیدوار کا کوڈ 55 )، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی (امیدوار کا کوڈ 22)، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رییسی (امیدوار کا کوڈ 33)، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری 'محسن رضایی قائد'(امیدوار کا کوڈ 44)، سابق نائب ایرانی صدر اور جسمانی تعلیم کی تنظیم کے سابق سربراہ 'محسن مہرعلیزادہ'(امیدوار کا کوڈ 77 )، ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' (امیدوار کوڈ 88) اور ایرانی پارلیمنٹ کا رکن اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیرحسین قاضی  زادہ ہاشمی (امیدوار کا کوڈ 66) کے نام شامل ہیں۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کے ذریعہ اپنے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .