۲ خرداد ۱۴۰۳ |۱۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 22, 2024
حجت‌الاسلام سید ابوالحسن فاطمی

حوزہ / ایران کے شہر کے کرد امام جمعہ نے کہا: اگر لوگ ملکی مسائل کی جانب توجہ نہیں دیں گے تو اس کا مطلب اغیار کا ملکی مسائل میں مداخلت کا آغاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن فاطمی نے شہر کرد میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایمان انسانوں کے اپنی جان سے گزر جانے کا باعث بنتا ہے اور خدا پر ایمان ملت کو بیدار اور طاغوت کو سرنگون کرتا ہے اور اگر ان افراد سے مقابلہ کیا جائے تو فرق مکمل واضح اور خدا پر ایمان ملت کو بیدار اور طاغوت کو سرنگون کرتا ہے اور اگر با ایمان افراد کی زندگی کا بے ایمان افراد کی زندگی سے مقابلہ کیا جائے تو فرق مکمل واضح ہو گا۔

شہر کرد کے امام جمعہ نے کہا: انسان کو سختیوں اور شدید مشکلات میں پروردگار عالم پر بھروسہ کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا: شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ کبیرہ رحمت خدا سے نا امید ہونا ہے اور آج معاشرے میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو یاس اور ناامیدی کی ترویج کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج ولایت فقیہ کی برکت سے ملک بغیر پر کسی رکاوٹ سے صراط مستقیم گامزن ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن فاطمی نے کہا: اوائلِ انقلاب میں بعض افراد پریشان تھے کہ امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کے بعد شاید انقلاب بھی ختم ہوجائے گا لیکن خدا کے لطف وکرم اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عنایات سے انقلاب اسلامی کو 42 سال گزرنے کے بعد آج ہم پہلے کی نسبت زیادہ طاقتور ہیں۔

انھوں نے کہا: آج اسلامی جمہوریہ ایران پہلے سے زیادہ پائیدار اور مستحکم ہے۔ لیکن ملک کے مستقبل اور انتخابات کی جانب لوگوں کی عدم توجہ خطرناک ہے۔

شہر کرد کے امام جمعہ نے کہا: لوگوں کی ملکی مسائل سے بے اعتنائی کا مطلب ملک کے داخلی مسائل میں اغیار کی مداخلت اور ملکی وسائل کی تاراجی کا آغاز ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فاطمی نے کہا: لوگوں کا نا امید ہونا اور ووٹ نہ دینا باعث بنے گا کہ برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک کو ملکی امور میں مداخلت کرنے کا موقع مل۔

 انہوں نے آخر میں ملت ایران سے اپیل کی کہ وہ مایوسی پھیلانے والی صداؤں پر کان نہ دھریں اور ملک کی زمام سنبھالنے کے لئے لائق اور قابل شخص کا انتخاب کریں اور انتخابات کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع عظام کے فرامین پر لبیک کہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .