۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عراقی صدر عبد اللطیف

حوزہ/ عراقی ارکان پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عبداللطیف جمال راشد کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ارکان پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عبداللطیف جمال راشد کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ عبداللطیف مرحوم جلال طالبانی کے بہنوئی ہیں، جو صدام کے زوال کے بعد عراق کے پہلے صدر بنے اور اب برہم صالح کی جگہ عراق کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

عبداللطیف نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 277 میں سے 157 ووٹ حاصل کیے جب کہ برہم صالح کو صرف 99 ووٹ ملے۔ اس طرح، دونوں صدارتی امیدواروں میں سے کوئی بھی مطلوبہ 184 ووٹ حاصل نہیں کرسکا، جس کے نتیجے میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا اور 269 ارکان پارلیمنٹ کی حاضری کے ساتھ دوسرا مرحلہ ہوا۔

العراقیہ فریکشن نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا۔ تاہم آخر میں عبداللطیف 162 ووٹ حاصل کر کے عراق کے صدر قرار پائے اور برہم صالح کو دوسرے مرحلے میں صرف 99 ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ عراق میں 10 اکتوبر 2021 کو پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے اور ایک سال گزر جانے کے بعد بھی حکومت نہیں بن سکی اور یہ موضوع پیچیدہ سیاسی بحران کی وجہ بن گیا ہے۔عراق کی سیاسی پارٹیوں بالخصوص شیعہ جماعتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اب تک حکومت نہیں بن سکی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .