حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح شروع ہوا جس میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف نے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کئے اس طرح محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے۔
اسپیکر کے دو دوسرے امیدواروں میرسلیم اورفریدون عباسی کو بالترتیب 12 اور 17 ووٹ ملے۔
سید امیر حسین قاضی زاده اور علی نیک زاد ڈپٹی اسپیکر اول اورڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔
محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔