۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قالیباف
امریکی حوادث پر قالیباف کا پہلا ردعمل

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں امریکہ میں نسل پرستی کے حالیہ واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکہ شرپسندی کا سرچشمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں امریکہ میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکہ شرپسندی کا سرچشمہ ہے۔

ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

امریکہ کا سیاسی، عدالتی اور اقتصادی سسٹم سینکڑوں سالوں سے ظالمانہ ہے۔ اس ملک نے پوری دنیا کو جنگ، بغاوت، فقر و ناداری، جانبداری، شکنجوں، برادر کشی اور اخلاقی برائیوں میں گرفتار کر رکھا ہے اور خود امریکہ میں نسل پرستی، بھوک و افلاس، ذلت و رسوائی اور قتل و غارت کا دور دورہ ہے۔ اگر اس ملک کا نام شیطان بزرگ نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟!  امریکہ شرپسندی کا مرکز ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .