۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انتخابات مجلس

حوزہ/ ابتدائی  نتائج کے مطابق خراسان رضوی، اصفہان، قم، کرمانشاہ، اردبیل، یزد، قزوین، چہار محال و بختیاری سمیت متعدد صوبوں میں بعض اصول پسند امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی  نتائج کے مطابق خراسان رضوی، اصفہان، قم، کرمانشاہ، اردبیل، یزد، قزوین، چہار محال و بختیاری سمیت متعدد صوبوں میں بعض اصول پسند امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

دارالحکومت تہران سے اصول پسند رہنما محمد باقر قالیباف دوسرے نمبر کے امیدوار سے دو گنا ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے گئے ہیں۔
ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اس سے پہلے جمعے کے دن مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز  کی بھیڑ کی وجہ سے ووٹنگ کی ٹائمینگ پہلے رات کے 10 بجے تک، اس کے بعد 11/30 بجے تک بڑھائی گئی تھی 
جب کہ امریکہ .اسرائیل سمیت ایران اور  انقلاب مخالف قوتیں توقع کا اظہار کررہی تھیں کہ الیکشن میں عوام کی شرکت کم ہوگی۔
ماہرین کے مطابق انقلابی امنگوں کو پورا کرنے والی ایک طاقتور پارلیمنٹ کی تشکیل متوقع ہے۔
یاد رہے! 
290 سیٹس کیلئے ہونے والے انتخابات میں 221 سیٹس 76.2 فیصد کے ساتھ اصول پسندوں نے حاصل کیں ہیں 
 53 سیٹس 18.3 فیصد کے ساتھ  اقلیتوں کے نمائندوں اور دوبارہ منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں نے حاصل کیں ہیں
جبکہ 16 سیٹس 5.5 فیصد کے ساتھ اصلاح پسندوں نے حاصل کیں 

ادھر آیت اللہ  محمد یزدی و  آیت اللہ مصباح یزدی بالترتیب قم اور خراسان رضوی سے مجلس خبرگان (ماہرین کی کونسل) کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .