۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے 7 امیدوار کامیاب

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنے 7 امیدواروں کی فتح میں کامیاب ہوگئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور/ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنے 7 امیدواروں کی فتح میں کامیاب ہوگئی ۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئےکے مطابق،تحصیل چیئرمین پاراچنار کی نشست پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا مزمل حسین فصیح کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ مزید 6 مرد وخواتین کونسلرز فتح یاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خیمے کے انتخابی نشان پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 1_ارشاد حسین جنرل کونسلر طوطکی 12،
2_سید وکیل حسین کسان کونسلر طوطکی 43،
3_عابد حسین کسان کونسلر حسن زئی 34،
4_محسن علی یوتھ کونسلر پیواڑ 5،
5_بی بی سکینہ خاتون کونسلر زیڑان یوسف خیل6،
6_حبیبہ خاتون کونسلر سمیرشامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آزاد امیدواروں میں اکثر مجلس وحدت مسلمین کے مقامی رہنماؤں کےساتھ رابطے میں ہیںجن کی جلد ایم ڈبلیوایم میں شمولیت متوقع ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 09:04 - 2022/04/07
    0 0
    ماشا۶ اللہ۔ علامہ صاحب ! بہت شاندار بہت جاندار بہت کامدار ۔ ھماری دعا ھے کہ اللہ آپ کو قومی و ملی امور میں مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کرے۔ آپ کا سایہ ملت کے سر پر قاٸم و داٸم رھے۔