۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام وحدت ویلفیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کنوینیر و مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کنوینیر و مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری تعلیم نثار علی فیضی، رکن نصاب کمیٹی سید ابن حسن شاہ بخاری اور عارف الجانی شریک ہوئے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام آباد کی شیعہ قومی کانفرنس کی کامیابی کے بعد صوبائی کافرنسز کا آغاز کیا گیا۔ جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ بلوچستان کی نصاب تعلیم سے متعلق کانفرنس منعقد ہوئی۔ ان کانفرنسز کی تجاویز کی روشنی میں نصاب تعلیم کے سلسلے میں ہم جلد ہی کورٹ جائیں گے۔ متنازعہ نصاب تعلیم کے ذریعے ہمارے آئینی حق کو چھینا گیا ہے۔ عدالت عالیہ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے حقوق سلب ہونے پر اسٹے آرڈر جاری کرے۔

انہوں نے کہا: نصاب تعلیم کے حوالے سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کا پہلا باضابطہ آن لائن اجلاس اتوار 10 اپریل کو ہوگا۔

برادر نثار علی فیضی نے کہا: ایم ڈبلیو ایم نے مرکزی دفتر میں نصاب ڈیسک قائم کیا ہے جو اسی ہفتے اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

سید ابن حسن شاہ نے کہا: اصلاح نصاب کے سلسلے میں ماہرین تعلیم اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی دو الگ میٹنگز منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر اجلاس نے فیصلہ کیا کہ عوامی آگاہی مہم اور اصلاح نصاب تحریک کے سلسلے میں کتابچہ اور وال پوسٹرز شائع کئے جائیں گے اور مرکزی کنونشن ایم ڈبلیو ایم کے موقع پر ایک مستقل سیشن رکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .