۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری

حوزہ/ مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری نے کہا کہ خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں، خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا تمام مسلمان عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ حیات طیبہ، اخلاقی خوبیوں، پرہیز گاری، عبادت، غریب پروری سے مزین ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پیروی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی خواتین ترقی کر سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے حوالے سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول (ص) اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی شان میں منقبت پیش کی گئی۔

خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں،خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں، مسز قونصل جنرل آف ایران

کانفرنس سے مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری، پرنسپل جامعہ اُم الکتاب طیبہ نقوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے بھی خطاب کیا۔ فضہ حسین قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ ہندو سکالر جیا ججی، بیگم دیوان مسعود احمد، روبا ہمایوں، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، راجہ زاہد، جی ایم ملک، حفیظ الرحمان خان، اقبال مصطفوی، محمد حسیب، شیخ محمد تیمور، عاصم رفیق، حاجی خالد محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں،خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں، مسز قونصل جنرل آف ایران

مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری نے خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں، خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا تمام مسلمان عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ حیات طیبہ، اخلاقی خوبیوں، پرہیز گاری، عبادت، غریب پروری سے مزین ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پیروی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی خواتین ترقی کر سکتی ہیں۔

خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں،خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں، مسز قونصل جنرل آف ایران

پرنسپل جامعہ اُم الکتاب طیبہ نقوی نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو عزت، مقام اور تکریم سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ کی وجہ سے ملتی ہے۔قرآن کریم میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کو خیر کثیر کہا گیا۔

تصویری جھلکیاں: لاہور میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات (س) کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے کہاکہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ سے روشنی کشید کرکے موجودہ دور کی خواتین کو واضح نمونہ عمل دکھایا وقت کی اہم ترین دینی ضرورت ہے۔ سدرہ کرامت نے کہا کہ خواتین کو سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے اسوہ سے اپنے عمل کی راہ متعین کرنا ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .