۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ملتان

حوزہ/ حنا تقوی نے کہا کہ سیدہ کائنات جناب زھرا سلام اللہ علیھا کو صادقہ اور صدیقہ دونوں القابات سے یاد کیا گیا ہے صادقہ یعنی سچ بولنے والی اور صدیقہ یعنی جو الفاظ آپ کی زبان اطھر سے نکلیں وہ سچ ہوجاے جیسا کہ رضوان جنت کا در سیدہ ع پر حسنین کریمین کا درزی بن کر حاضر ہونے کا واقعہ تاریخ میں موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیدہ کائنات جناب زھرا سلام اللہ علیھا کو صادقہ اور صدیقہ دونوں القابات سے یاد کیا گیا ہے صادقہ یعنی سچ بولنے والی اور صدیقہ یعنی جو الفاظ آپ کی زبان اطھر سے نکلیں وہ سچ ہوجاے جیسا کہ رضوان جنت کا در سیدہ ع پر حسنین کریمین کا درزی بن کر حاضر ہونے کا واقعہ تاریخ میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ولادت با سعادت شہزادی کونین سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے ملتان میں سالانہ اسوہ کامل بتولؑ سیمینار سے خطاب کیا۔

سیمینار میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری روابط محترمہ عندلیب زھرا اور سیکرٹری تربیت محترمہ نجبہ بتول بھی ان کے ہمراہ شریک تھیں سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس پر آشوب دور میں جی رہے ھیں جہاں ہر طرف گمراہی اور تباھی کا بازار گرم ہے ایسے دور میں صراط مستقیم پر چلنے کے لیے جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی ذات اور سیرت و تعلیمات روشنی اور امید بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم خواتین کو بیبی کے نقش پا پر چلتے ہوے حق گو بننا چاہیے اور ہمیشہ باطل کے مقابلے میں حق کا ساتھ دینا چاہیے شھید قاسم سلیمانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ راہ جناب سیدہ س کو زندہ رکھنے اور خط ولایت کی پیروی کرنے کی ایک بہترین مثال شھید قاسم سلیمانی ھیں جن کی پاکیزہ اور مجاھدانہ زندگی ہم سب کے لیے لائق پیروی ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ مکتب تشیع ملک پاکستان میں بھی ایک طاقتور اور منظم مکتب بن کر ابھرے تو ہمیں اپنے درمیان ہر چھوٹے بڑے اختلاف کو ختم کر کے مل کر کام کرنا ھوگا کیونکہ اتحاد اور اتفاق میں برکت اور طاقت ہے اور دشمن کے دلوں میں رعب قائم کرتا ہے لھذا ہمیں اختلافی موضوعات سے پرھیز کر کے  اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی مستقل کوشش کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .