۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہ کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد ایران میں ہزاروں پاکستانی  زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو ایران کے اندر قیام و طعام سمیت متعدد مشکلات درپیش ہیں۔ ایرانی سفارت خانے کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات کی جانی چاہیے۔حکومت پاکستان زائرین کی بحفاظت اور فوری  واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ زائرین اور ان کے اہل خانہ کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔۔

وفاقی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور وفکر کر رہی ہے۔ایران سے زائرین اور طلبا کی واپسی کے لیے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔بہترین میکینزم پر مبنی زیارات پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
          میڈیا سیل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .