۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصویری رپورٹ|جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں انقلاب اسلامی اور یاد شھداء کے موضوع پر سیمینار

حوزہ/جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں انقلاب اسلامی اور یاد شھداء کے موضوع پر عظیم الشان سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور مختلف تنظیموں کے مرکزی رہنما، حوزات علمیہ کے مدیران ،مدرسین ، طلاب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں انقلاب اسلامی اور یاد شھداء کے موضوع پر عظیم الشان سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور مختلف تنظیموں کے مرکزی رہنما، حوزات علمیہ کے مدیران ،مدرسین ، طلاب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی  تلاوت کی سعادت جامعہ کے استاد حجہ الاسلام محمد یسین مقدسی نے حاصل کی ، جامعہ کے طالب علم غلام علی نے حضرت فاطمہ الزھراء کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس کے بعد جامعہ کے طلاب کے ایک گروپ نے انقلاب اسلامی اور معمار انقلاب  حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی یاد میں معروف ترانہ "خمینی اے امام خمینی اے امام " پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

مقررین نے اسلامی انقلاب کو دور حاضر کا عظیم انقلاب اور معجزہ قرار دیا اور انقلاب کی کامیابی اور بقاء میں شھداء کی محنتوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شھید مقاومت سردار قاسم سلیمانی شھید ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کی شھادت کو آمریکا کی کھلی دھشت گردی قرار دیا اور شھداء کو اسلام کا ہیرو قرار دیا اور ان شھداء کے خون کی برکت سے عالم اسلام، آمریکا اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہو گا اور آمریکی سازشیں ناکام ہوں گی مقررین نے حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت کے مختلف گوشوں کو بیان کیا اور ان کی سیرت کو اسوہ آئیڈیل قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا مقررین میں علامہ شیخ انور علی نجفی جامعہ الکوثر اسلام آباد علامہ عارف حسین واحدی  مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ اقبال حسین بھشتی مسئول مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پیرزادہ ریاض الدین چشتی مرکز قائد تنظیم اتحاد اھل سنت مولانا حسیب نذیری آرگنائزر جمیعت علماء پاکستان شمالی پنجاب مدیر جامعہ المصطفی مولانا انیس الحسنین خان  کے علاوہ جامعہ المصطفی  اسلام آباد سےڈاکٹر محمد نذیر اطلسی اور مولانا فرحت علی کاظمی نے خطاب کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .