۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ساتویں سالانہ خاتون  جنت کانفرنس

حوزہ/جماعت اہل حرم کے سربراہ اور خاتون جنت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مفتی گلزار احمد نعیمی نے صدارتی خطاب میںکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ میر ی شاخ ہے جو چیز فاطمہ کو دُکھ دیتی ہے وہ مجھے دُکھ دیتی ہے اور روز محشر اعلان ہوگا کہ اہل محشر اپنی نظروں کو جُھکا لو فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لارہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقدہ ''ساتویں سالانہ خاتون  جنت کانفرنس''سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہم جنگوں کے متحمل نہیں ہو سکتے لیکن کشمیریوں کو اکیلا بھی نہیں چھوڑ سکتے۔وزیراعظم عمران خان ایک بھر پور حکمت عملی سے خارجہ اُمور کو آگے بڑھارہے ہیں اور کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سزا اور جزاکا نظام معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور قاتلوں کو سرعام لٹکانا انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے بچوں سے زیادتی کیس میں سرعام سزائے موت کی قرارداد کی منظوری حکومت کی مثبت سوچ کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہ سیدہ کائنات تسلیم کے مقام پر تھیں اور سیدہ فاطمہ سلام علیھا کے در پر کائنات کی تمام عزتیں ورفعتیں ختم ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کے لیے سیدہ کی ذات قابل تقلید ہے ہمیں اختلافات کو ختم کر کے اتحاد اُمت کو فروغ دینا ہوگا۔ 

جماعت اہل حرم کے سربراہ اور خاتون جنت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مفتی گلزار احمد نعیمی نے صدارتی خطاب میںکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ میر ی شاخ ہے جو چیز فاطمہ کو دُکھ دیتی ہے وہ مجھے دُکھ دیتی ہے اور روز محشر اعلان ہوگا کہ اہل محشر اپنی نظروں کو جُھکا لو فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لارہی ہیں۔ اہل بیت سے محبت نقطہ ء اتحاد ہے۔موجودہ حالات میں اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے فقہی اختلافات کو بھلانا ہوگا انہوں نے کہا کہ مغلیہ سلطنت اور عثمانیہ سلطنت کو ختم کرنے والے لوگوں نے ہمارے سروں پر اسرائیل کو مسلط کیا ہے۔ اب عرب ریاستوں کو ختم کرکے عظیم اسرائیل بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ 

سُنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب میں کہ سید ہ فاطمہ کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود استقبال کے لیے کھڑے ہوجاتے اور اُن کے ہاتھوں کو بوسے دیتے۔ انہو ں نے کہا کہ بعض وزراء کی طرف سے زیادتی بل کی مخالفت ناقابل فہم ہے حالانکہ سرعام سزاؤں کاتصور شریعت اسلامیہ میں موجود ہے۔ 

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ آج کی خواتین معاشرہ کو اسلامی وفلاحی بنانے کے لیے سیدہ فاطمہ کی زندگی کی تقلید کریں۔ خواتین کے لیے حضرت سیدہ فاطمہ کی زندگی مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر فساد کے پیچھے خارجیت ہے اور امریکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد میں ہی کافروں کا انتقام ممکن ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اہلسنت راہِ اعتدال پر ہیں اور فرقہ بندی کو دین وملت کے لیے زہر ِقاتل سمجھتے ہیں۔ اُمت کے مسائل فرقے حل نہیں کرسکتے بلکہ اتحاد سے ہی ان سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ کانفرنس سے مختلف سکالرز نے اپنے خیالات کا اظہار پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ثاقب اکبر نے کہا خاتون جنت کانفرنس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکمیل ہے۔ سیدہ ظاہرہ خواتین کے مشعل راہ ہے۔ سیدہ کا یوم ولادت یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبید احمد ستی نے کہا کہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے یہ کانفرنس ہم ہر سال سیدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کرتے ہیں۔ 

کانفرنس سے مولانا نعیم جاوید نوری،ڈاکٹر شیر محمد سیالوی، پروفیسر نور حسین،پروفیسر مقصود جعفری نے بھی خطاب کیا جبکہ نقابت کے فرائض صاحبزادہ  کاشف  گلزار احمد نعیمی نے اپنے مخصوص اندا ز میں سرانجا م دیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .