۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عظمیٰ نقوی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی  سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں سنٹرل پارک اور مسلم ٹاؤن میں مجالس عزا سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی  سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں سنٹرل پارک اور مسلم ٹاؤن میں مجالس عزا سے خطاب کیا۔
محترمہ عظمیٰ نقوی نےاقوال معصومین علیہم السلام کے زریعے فضائل و خصائص بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا بیان کیے۔امام حسن عسکری علیہ السلام کا فرمان بیان کرتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم 13 مرد تمام دنیا پر حجت ہیں اور ہماری جدہ فاطمتہ الزہرا ہم پر حجت ہیں۔
محترمہ عظمیٰ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم خواتین کنیزئ جناب سیّدہ سلام اللہ علیہا سے سرفراز ہونا چاہتی ہیں تو ہمیں زندگی کی ہر پہلو کو اسوہء سیدہ کے مطابق گزارنے کے لیے آمادہ ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .